پاکستان ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے جنوبی افریقا کے بلے باز پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹسمین ہینریچ کلاسن پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 74 گیندوں پر 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔
فورسز کے بہادر جوانوں نے مقابلے کے بعد سرغنہ سمیت 7 خوارج ہلاک کردیے
آئی سی سی نے بتایا کہ بلے باز نے آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے وکٹ کو لات ماری تھی، کرکٹر نے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
اب سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو ہوگا، جس میں پاکستان ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کرے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم تیسرا میچ جیت کر اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








