سندھ میں گیس بحران کی وجہ سندھ حکومت خود ہے، وزیر توانائی عمرایوب

تازہ ترین

تازہ ترین

omar ayub
سندھ میں گیس بحران کی وجہ سندھ حکومت خود ہے ،وزیر توانائی عمرایوب

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کاکہنا ہے کہ سندھ میں گیس بحران کی وجہ سندھ حکومت خود ہے، سندھ حکومت نے پائپ لائن کے لیے راستہ نہ دے کر بحران کو جنم دیا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ سندھ میں گیس بحران سندھ حکومت کی وجہ سے ہے کیونکہ 2گیس لائنیں بچھانے کے لیے سندھ حکومت راستہ نہیں دے رہی، امید ہے آئندہ چند دنوں میں سندھ میں گیس کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے سوئی سدرن کو گیس پائپ لائن تعمیر کے لیے رائٹ آف وے نہ دیکر سندھ کی عوام سے زیادتی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے آرٹیکل 158 کے تحت ایل این جی درآمد سے بھی انکارکیا، حکومتِ سندھ اپنی من مانی کی سزا عوام کو نہ دے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج خیبرپختونخوا کے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مطلوبہ راستہ دے تو پائپ لائن بچھا کر بحران حل کر دیں گے،ہم حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، اچانک سردی کی شدت بڑھنے سے گیس پریشر میں کمی آئی ہے، موسم کے پیش نظر اس سال 12 فی صد گیس کی رسد بڑھا دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کا بحران حل کرنے کے لیے حکومت دن رات کام کر رہی ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے 2 بڑی گیس پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے راستہ فراہم نہ کرنے کے سبب لائنیں بچھانے کا کام مکمل نہیں ہو سکا، اسی وجہ سے سندھ میں گیس کا بحران بھی ختم نہیں ہوا۔

Related Posts