ترکی میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 2 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

turkey 2 pakistani died
ترکی میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 2 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ترکی کے صوبے بیتلیس میں لیک وین میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے سمندر میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 71 افراد سوار تھے جن میں سے مقتولین کو ملا کر 25 پاکستانی بھی شامل تھے۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت کیلئےترک حکام سے رابطہ کرلیا گیا جیسے ہی کوئی تصدیق ہوگی متاثرہ اہل خانہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر 23 پاکستانیوں کو بچالیا گیا ہے جو مقامی ترک حکام کے پاس موجود ہیں اور ‘جن کو طبی امداد کی ضرورت تھی انہیں امداد دی جارہی ہے،ترک حکام نے حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی کارروائیاں شروع کیں اور آپریشن کو مکمل کرلیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی کور کادورہ، افسران سے خطاب

ترجمان کا کہنا ہے کہ ترکی میں پاکستانی سفارت خانہ مقامی ترک حکام سے رابطے میں ہے، تاکہ مزید معلومات حاصل کی جائیں اور پاکستان کے شہریوں کو ممکنہ امداد فراہم کی جائیں، جبکہ انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل استنبول سے مزید معلومات لی جا سکتی ہیں۔

Related Posts