نجکاری کمیشن نے پاکستانی ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

roosevelt hotel
نجکاری کمیشن نے پاکستان کے ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کے لیے شرائط و ضوابط کی منظوری دے دی ہے۔

نج کاری کمیشن کے بورڈ نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کے لیے ٹرمز آف ریفرنس کی منظوری دے دی ، ترجمان نجکاری کمیشن کے مطابق ضابطہ کار اور شرائط کو اب منظوری کے لیے کیبٹ کمیٹی برائے نج کاری کو بھیجا جائے گا۔

کابینہ کمیٹی برائے نج کاری نے گزشتہ ماہ ان شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی،کمیشن نے فیصلہ کیا کہ روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کا عمل نج کاری آرڈیننس 2000 کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔

بورڈ نے اس سلسلے میں مالیاتی مشیر کی تعیناتی کا مرحلہ شروع کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ ٹاسک فورس اس سارے عمل کی نگرانی کرے گی تاکہ نج کاری آرڈیننس 2000 کے تحت تمام شرائط و ضوابط کو بروئے کار لاتے ہوئے اس معاملے کو طے کیا جاسکے،واضح رہے کہ روزویلٹ ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ملکیت ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے معاملے کو موخر کردیاگیا ہے ، ترجمان نجکاری کمیشن نے کہا کہ بورڈ کو پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

بورڈ نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ اس راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جاسکے تاکہ اسٹیل ملز کا معاملہ بخوبی حل ہوسکےتاہم پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے معاملے کو موخر کردیاگیا۔

Related Posts