کراچی میں پارا چنار میں ہونے والے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ ذیل میں بند سڑکوں اور متبادل راستوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
مین ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی بند ہیں، ٹریفک کو 45 کانگریس سے پی پی چورنگی، گرو مندر، سولجر بازار، سوسائٹی سگنل، کوریڈور تھری اور بریٹو روڈ کی طرف موڑا جا رہا ہے۔
کامران چورنگی بند ہے، ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی کی طرف اندرون علاقوں میں ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔جوہر موڑ، جوہر چورنگی بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو جوہر موڑ سے سیدھا نیپا کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ جوہر چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو پرفیوم چوک سے یوٹرن دے کر واپس جوہر چورنگی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
گلستان جوہر، بلاک 19 اور 20 کے درمیان راستہ بند ہونے کے باعث ٹریفک کو جوہر موڑ سے سیدھا نیپا کی طرف جبکہ نیپا سے جوہر آنے والی ٹریفک کو جوہر موڑ چھیپا یوٹرن سے واپس نیپا کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔صفورہ چورنگی، نور الٰہی ہوٹل کے سامنے روڈ بند ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کو صفورہ سے کرن ہسپتال کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔
محمود مولوی نے کراچی میں جاری دھرنے آج ختم ہونے کی نوید سنادی
ابو الحسن اصفہانی روڈ سے سپر ہائی وے کا راستہ بند ہے، ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک اور اندرون گلیوں کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔
فائیو اسٹار چورنگی کا راستہ بند ہے، سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے۔ یونیورسٹی روڈ، میٹرو شاپنگ سینٹر کی جانب نیپا کا راستہ بند ہے، ٹریفک کو اندرون علاقوں میں ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔شمس الدین عظیمی روڈ، کے ڈی اے فلیٹ جانب سرجانی روڈ بند ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کو ٹوٹل پیٹرول پمپ سے سروس روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔
انچولی، شاہراہ پاکستان جانب سہراب گوٹھ بند ہونے کے باعث واٹر پمپ چورنگی سے کارڈیو ہسپتال و گلبرگ چورنگی کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔نواب صدیق علی خان روڈ، چورنگی ناظم آباد نمبر 1 جانب ناظم آباد نمبر 2 بند ہے، ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔
پاور ہاؤس چورنگی، ناگن سے جانب فورکے فضل الٰہی روڈ بند ہے، ٹریفک کو پاور ہاؤس چورنگی سے پہلے شیل پمپ کٹ سے سروس روڈ پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسرا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔
شاہراہ پاکستان، مین عائشہ منزل چورنگی بند ہے، کریم آباد سے آنے والی ٹریفک کو آئی آر سی سے عائشہ منزل برج و اندرونی علاقہ کی طرف، واٹر پمپ سے آنے والی ٹریفک کو عرشی مارکیٹ و اندرون علاقہ، طاہر ولا سے آنے والی ٹریفک کو اندرون علاقہ اور مکا چوک سے آنے والی ٹریفک کو فدائی ہسپتال سے اندرون علاقہ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان راستوں سے گزرنے سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








