سیگریٹ پینا دل اور پھیپھڑوں دونوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے،امریکی تحقیق

تازہ ترین

تازہ ترین

Smoking and Your Heart

واشنگٹن: امریکا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول نے کہاہے کہ سیگریٹ پینا دل اور پھیپھڑوں دونوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

تمباکو نوش افراد میں امراض قلب، فالج اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔مگر تمباکو نوشی کا ایک نقصان جلد پر مرتب ہونے والے متعدد اثرات ہیں، جن سے بیشتر افراد واقف نہیں ہوتے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق طبی ماہرین نے بتایاکہ تمباکو نوشی کے نتیجے میں جلد میں دوران خون کم ہوتا ہے جس سے جلد کو ضروری آکسیجن اور غذائیت نہیں مل پاتی اور نقصان دہ فری ریڈیکلز اور آلودگی سے مزید نقصان پہنچتا ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور میں شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیوز بنانے پر دلہا قتل

سیگریٹ نوشی سے مدافعتی ردعمل بھی گھٹ جاتا ہے جبکہ جلد کے لیے ضرورت کولیگن اور الیسٹن کو نقصان پہنچتا ہے جو جلد کی لچک اور سالمیت کو نقصان پہنچتا ہے۔

جلد پرقبل از وقت بڑھاپا، جھریاں، جلد کی رنگت متاثر ہونا، ہونٹوں کی رنگت گہری ہوجانا، زخم بھرنے میں تاخیر،جلد کا کینسراور جلد خشک ہوجاتی ہے۔

Related Posts