شوکت خانم میموریل ہسپتال کی 25ویں سالگرہ کے موقعے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق قومی باؤلر شعیب اختر اور فلم اسٹار علی ظفر سے ملاقات ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی 25ویں سالگرہ کے موقعے پر شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔
Had the honor to meet the Prime Minister @ImranKhanPTI & be a part of 25th anniversary celebration Telethon of @SKMCH. #ShaukatKhanumHospital #fundraiser https://t.co/OwfmvyzlWk
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 29, 2019
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے گزشتہ روز ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل ہسپتال کا جو سفر شروع کیا تھا، اسے آج 25 سال مکمل ہو گئے۔
معاونِ خصوصی سمندر پار پاکستانیز سیّدذوالفقار بخاری نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم بھی جاری ہے، جس کے تحت کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کا سب سے بڑا پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
The mission Imran Khan-the son started continues as Imran Khan-the Prime Minsiter,that’s 25 years of God’s work. The fundraiser telethon is going on as we speak,everyone must become an ambassador & donate for @SKMCH’s biggest project yet in Karachi. #25YearsOfHope @ImranKhanPTI pic.twitter.com/NoxNxDlikQ
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) December 29, 2019
سیّدذوالفقار بخاری نےٹوئٹر پیغام کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز ہونے والی 25ویں شوکت خانم ہسپتال سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں تقریب کے دوران وزیر اعظم کے ساتھ موجود اہم شخصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 31 دسمبر کو طلب کرلیا ، جس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








