وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Pm imran khan meeting

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے جس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کوبچانے کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا ہے،پیپلز پارٹی

نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،کابینہ سٹیٹ بنک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

کابینہ نارویجن شہری محمد اویس کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دے گی،سہیل احمد نامی شہری کو یوکے کے حوالے کرنے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ،سمیڈا کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی وفاقی کابینہ دے گی ،کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

Related Posts