مانسہرہ: جوڈیشل مجسٹریٹ نے مدرسہ کے کم سن طالب علم سے زیادتی کے الزام میں گرفتار استاد قاری شمس الدین کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
مانسہرہ میں پولیس نے بچے سے زیادتی کیس کے ملزم کو سخت سیکورٹی میں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے 14 روز کی بجائے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پراسیکیوٹر محسن مصطفی نے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے کرایا جائے گا اور اسے تین دن تک گرفتاری سے بچانے اور پناہ دینے والوں کو بھی شامل تفتیش کیاجاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سیاسی رہنماؤں نے بچے سے زیادتی کے مرکزی ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








