سیاسی رہنماؤں نے بچے سے زیادتی کے مرکزی ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سیاسی رہنماؤں نے بچے سے زیادتی کے مرکزی ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا
سیاسی رہنماؤں نے بچے سے زیادتی کے مرکزی ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا

سیاسی رہنما مفتی کفایت اللہ اور محمد ابرار تنولی نے بچے سے زیادتی کے الزام میں مرکزی ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جس کا نام قاری شمس الدین بتایا جاتا ہے۔

ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں چند روز قبل ایک طالب علم کو مدرسہ استاد کی طرف سے جنسی استحصال کا نشانہ بنانے پر  جمعیت علمائے اسلام (ف) رہنما مفتی کفایت اللہ نے ملزم کو جلد پولیس کے سامنے پیش کرنے کا وعدہ کیا۔

مرکزی ملزم کی گرفتاری سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے مالک اور دیگر 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا جس کے بعد مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہزارہ پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

زیادتی کے واقعے کے خلاف بچے کے اہل خانہ کی مدعیت میں درج مقدمے میں درج کیا گیا ہے کہ سرکاری اسکول میں زیر تعلیم بچے کو مدرسے میں مذہبی تعلیم دینے والے استاد نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مقدمے میں والدین نے بچے کے ساتھ زیادتی کا الزام مرکزی ملزم قاری شمس الدین پر لگاتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی اور انصاف کی فراہمی کی استدعا کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی تاہم مرکزی ملزم کو 3 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کے مطابق 3 روز قبل مانسہرہ کے گاؤں ٹھاکر میرا میں مدرسے کے 10 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔

مزید پڑھیں:  10 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی تصدیق، ملزم گرفتار نہ ہوسکا

Related Posts