نوابشاہ: زائرین کو لے جانے والی ایک تیز رفتار وین الٹنے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ امری روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک بس جو زائرین کو سیہون شریف لے جا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ 5 جنوری کو بھی ایک المناک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں اڈہ گجیانی کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس تصادم میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل 30 دسمبر 2024 کو پنجاب کے علاقے فتح جنگ کے قریب ایک افسوسناک بس حادثے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
یہ حادثہ ایم-14 موٹر وے پر پیش آیا، جہاں بہاولپور سے اسلام آباد جانے والی ایک مسافر بس کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے تھے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ بس ڈرائیور کی غفلت تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








