وکی کوشل کی فلم چھاوا کا دوسرے روز بھی شاندار بزنس، 67کروڑ سے زائد کمالیے

تازہ ترین

تازہ ترین

چھاوا
(فوٹو: ریڈف)

وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم چھاوا نے باکس آفس پر دوسرے روز بھی شاندار بزنس کرلیا ہے جبکہ اس تاریخی تھرلر فلم نے 2روز میں 67کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی ڈراما فلم چھاوا کی ہدایتکاری کے فرائض لکشمن اتیکر نے انجام دئیے، اپنی ریلیز کے بعد سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یہ فلم پہلے ہی دن بہترین اوپننگ کے ساتھ فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے لگی تھی۔

فلمی ناقدین کا ماننا ہے کہ چھاوا کے بزنس میں دوسرے روز نمایاں بہتری آئی ہے۔ 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر ریلیز کی گئی یہ فلم میڈوک فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ پہلے روز چھاوا نے 31کروڑ کا بزنس کرکے یہ واضح کردیا تھا کہ یہ فلم دیکھنے والوں کی توقعات پر پوری اتر رہی ہے۔

دوسرے روز فلم نے ساڑھے 36کروڑ کا بزنس کرلیا جس سے دو روز میں فلم کا مجموعی بزنس 67اعشاریہ 5کروڑ تک جا پہنچا جو وکی کوشل کی گزشتہ 6فلموں کے مقابلے میں سب سے بڑی اوپننگ مانی جارہی ہے۔ ہیرو وکی کوشل کے کردار کو بطور چھترپتی سنبھاجی مہاراج زبردست پذیرائی دی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وکی کوشل کی فلم چھاوا کر بھارت بھر میں 6ہزار 407 شوز کا مل جانا فلم کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ فلم پر بالی ووڈ پنڈتوں کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیاجارہا ہے۔ دلچسپ طور پر اکشے کھنہ، اشوتوش رانا اور دیویا دتہ کی اداکاری بھی فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Related Posts