حافظ آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر وحشیانہ تشدد کرنے کے بعد زبردستی زہر پلا کر قتل کر دیا۔
مرنے سے قبل مقامی اسپتال میں پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر نے پوری رات اسے ڈنڈے سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
خاتون نے مزید بتایا کہ ان کے درمیان معمولی جھگڑے کے بعد تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد شوہر نے ظلم کی انتہا کر دی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس سے قبل جنوری 2025 میں لاہور کے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل ایڈووکیٹ سائرہ کی لاش حافظ آباد میں ایک نہر سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش ایک بوری میں بند تھی جس کے باعث ابتدائی شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔ ایڈووکیٹ سائرہ کی گمشدگی کی رپورٹ ان کی بہن عائشہ نے نواب ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔
حافظ آباد پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے لاش کی تدفین کے انتظامات کیے۔رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ سائرہ نے چند ماہ قبل ایک شخص بلال سے شادی کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








