اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ماتحت دفاتر کے لیے رمضان المبارک کے دوران نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری دفاتر کے لیے ترمیم شدہ اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ روزہ ورک ویک پر عمل کرنے والے سرکاری دفاتر صبح 9بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ چھ روزہ ورک ویک کے دفاتر صبح 9بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے۔
اس کے علاوہ جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر صبح 9بجے سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک کام کریں گے تاکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے وقفہ کیا جا سکے۔
پاکستان ریلوے کے دفاتر کے نئے اوقات کار
پاکستان ریلوے نے بھی رمضان المبارک کے دوران مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق، دو شفٹوں میں کام کرنے والے ریزرویشن دفاتر کا نیا شیڈول درج ذیل ہوگا۔
صبح کی شفٹ: 7:30 بجے سے 12:30 بجے تک
شام کی شفٹ: 12:30 بجے سے 5:30 بجے تک
جبکہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے لیے 12:30 بجے سے 2:00 بجے تک وقفہ دیا جائے گا۔دوسری جانب جو ریزرویشن دفاتر ایک ہی شفٹ میں کام کر رہے ہیں، وہ اپنے موجودہ شیڈول کے مطابق ہی کام کرتے رہیں گے۔یہ نیا شیڈول 15 رمضان تک نافذ العمل رہے گا، جس کے بعد تمام دفاتر اپنے معمول کے اوقات کار پر واپس آ جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








