رمضان کے آغاز پر ملک میں بارش کی پیشگوئی، کب کہاں برسات ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Rain forecasted across Pakistan at the start of Ramadan

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آغاز پر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے تاہم آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش، گرج چمک اور برفباری کا امکان ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ملک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث پہلا روزہ اتوار، 3 مارچ کو رکھا جائے گا۔

آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ شمالی علاقوں میں سردی برقرار رہے گی تاہم شام یا رات کے وقت بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش، گرج چمک اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اور شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی و وسطی پنجاب میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں بارش، تیز ہوائیں، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، سندھ اور گلگت بلتستان میں بارش، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری اور تیز بارش بھی ہوئی جبکہ دیگر خطوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

Related Posts