سندھ حکومت نے رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کم کر دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت دفاتر میں یومیہ کام کے اوقات 5 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جمعہ کے روز ملازمین صرف 3 گھنٹے کام کریں گے۔
نئے اوقات کار:
پانچ روزہ ورک ویک والے دفاتر: صبح 10بجے سے شام 4بجے تک
جمعہ کے روز: صبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک
چھ روزہ ورک ویک والے دفاتر: صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک
جمعہ کے روز: صبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کی ہے جبکہ نجی ادارے بھی اپنے ملازمین کو کام کے اوقات میں رعایت دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان میں رمضان المبارک 2025 کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث پہلا روزہ 2 مارچ 2025 اتوار کو رکھا جائے گا۔ دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز ہفتہ آج سے ہو چکا ہے۔

Related Posts