کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے لگام، باریش حلیے میں موٹر سائیکل چوری کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

موٹر سائیکل چور
ملزمان نے گلی کا جائزہ لینے کے بعد واردات کی۔ فوٹو: اسکرین گریب

کراچی: شہر قائد میں موٹرسائیکل چوروں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے نیا طریقہ اپنا لیا، باریش حلیہ اختیار کر کے وارداتیں کرنے لگے، موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملزمان کندھے پر رومال، چہرے پر سفید داڑھی اور سر پر سفید ٹوپی پہن کر وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔چوری کی واردات کیلئے موٹر سائیکل پر سوار 2 اسٹریٹ کریمنل عزیز آباد بلاک 8 میں پہنچے اور واردات کرڈالی۔

کراچی کے علاقے عزیزآباد بلاک 8 سے موٹرسائیکل چوری کی ایک واردات کی ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے پہلے علاقے کا جائزہ لیا، پھر موقع پا کر واردات کی۔ایک ملزم گلی کا جائزہ لیتا رہا، جبکہ دوسرے نے موٹر سائیکل چیکنگ شروع کردی۔

(ویڈیو: بشکریہ اے آر وائی نیوز)

فوٹیج میں واضح ہے کہ ایک ملزم پہلے گلی میں چکر لگاتا ہے، پھر ساتھی کے ساتھ واپس آتا ہے۔ ایک چور گلی کا جائزہ لیتا ہے جبکہ دوسرا ہدف کی طرف بڑھتا ہے۔ملزم ایک موٹر سائیکل چوری کرنے کیلئے آگے بڑھتا ہے تو اسے کھول نہیں سکتا۔

ملزمان اپنے ساتھ چوری کے اوزار بھی لائے تھے۔ پہلے مسلح شخص نے پارکنگ میں کھڑی ایک موٹرسائیکل کھولنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، جس کے بعد ملزم نے دوسری موٹرسائیکل کا تالہ کھولا، موٹر سائیکل چرائی اور دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔

Related Posts