خیبر پختونخوا پولیس نے مانسہرہ کے سرکاری اسکول میں زیر تعلیم لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے طالبات کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیاہے۔
کے پی کے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مانسہرہ کے علاقے لسان نواب سے گرفتار کیا گیا جہاں چند روز قبل سرکاری اسکول میں پڑھنے والی ایک لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر متاثرہ لڑکی کے والدین نے واقعے کی رپورٹ درج کروا دی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے دیگر کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں، لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزامات بھی ایف آئی آر کا حصہ ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف تعلیمی اداروں سے طالبات کی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین، خاص طور پر کمسن بچیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے ملزم سے تفتیش کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








