اٹلی: پاکستان نے اسپیشل ونٹر اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ کامایبی پاکستان کے آفاق خان نے 100 میٹر اسنو شوٹنگ میں حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آفاق خان نے اٹلی میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں 100 میٹر اسنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کا میڈل جیتا، جبکہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان کا یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔
قبل ازیں پاکستان کے منیب الرحمٰن نے 50 میٹر کراس کنٹری اسکینگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، اس ہی ایونٹ کے ویمنز فائنل میں پاکستان کی روینہ قربان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ معظم اقبال نے کراس کنٹری اسکینگ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، معظم اقبال نے 800 میٹر اسنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کیلئے یہ کامیابی حاصل کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر ختم ہوگیا، ویمن کے 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلوں میں جہاں آرا نبی 26ویں نمبر پر آئیں، معروف گلوکار علی ظفر نے جہاں آرا نبی کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔
جولائی 2024 کے دوران جہاں آرا نبی 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ کے مقابلوں میں 30 سوئمرز میں سے 26ویں نمبر پر رہیں اور ٹاپ 16 میں شامل نہیں ہوسکیں، تاہم اپنی ہیٹ کے 7 پلیئرز میں جہاں آرا نبی کاتیسرا نمبر رہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








