رونالڈو صرف اشتہارات سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

رونالڈو دنیا کے چند امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، فوٹو عالمی میڈیا

پرتگالی فٹ بال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو جو سعودی عرب کے النصر کلب کے کھلاڑی ہیں، کمرشل اشتہارات منہ مانگی رقم وصول کرتے ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ “اسپورٹ پیبل” کے مطابق 40 سالہ رونالڈو اور ان کے نمائندے کسی کمپنی کے اشتہار کے ساتھ کسی بھی میڈیا ادارے کو انٹرویو کے لیے تقریباً ساڑھے 9 لاکھ پاؤنڈ وصول کرتے ہیں۔

ایک گھنٹے میں سوا دو لاکھ پاؤنڈ

رونالڈو ہر گھنٹے کے سوا دو لاکھ پاؤنڈ وصول کرتے ہیں، یعنی ہر منٹ میں 3407 پاؤنڈ اور ہر سیکنڈ میں 57 پاؤنڈ۔ یہ بھی یاد رہے کہ رونالڈو یہ رقم 2018 میں حاصل کرتے تھے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ 7 برسوں میں اس میں کافی اضافہ ہوچکا ہے۔کھیل کے میدان میں اپنی کامیابی کے علاوہ رونالڈو دنیا کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 650 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ یہ شہرت انہیں اشتہاری معاہدوں اور اشتہارات سے بڑی رقم کمانے میں مدد دیتی ہے، جہاں وہ ہر پروموشنل پوسٹ کے لیے تقریبا 1.6 ملین پاؤنڈ وصول کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں اپنی موجودگی کے دوران موبایل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے ایک آئرش کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جو رونالڈو کے امیج رائٹس کی مالک تھی اور اس کے تحت سعودی کمپنی کو رونالڈو کا ساڑھے چار گھنٹے کا وقت حاصل ہوا۔ اس معاہدے میں ایک فوٹو شوٹ اور پانچ شرٹس پر دستخط شامل تھے، اس کے علاوہ رونالڈو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دو تشہیری پوسٹس بھی شامل تھیں۔ اگرچہ موبایلی کو اس فوٹو شوٹ میں لی گئی تصاویر کے استعمال کے حقوق حاصل تھے، مگر وہ انہیں صرف ایک مخصوص جغرافیائی حدود میں، یعنی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں ہی شائع کر سکتی تھی۔

سعودی کلب سے دو سالہ معاہدہ

رونالڈو جنوری 2023 میں النصر سعودی کلب میں منتقل ہوئے، جہاں انہوں نے دو سال اور چھ ماہ کا معاہدہ کیا اور وہ سالانہ 200 ملین یورو تک کی تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

رونالڈو جو پانچ بار دنیا کے بہترین کھلاڑی کے طور پر ایوارڈ جیت چکے ہیں، یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کا سعودی لیگ میں منتقلی کا مقصد پیسہ نہیں تھا بلکہ وہ ایک نیا فٹ بال ورثہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس وقت کہا: “میں یہاں جیتنے اور لیگ کو بہتر بنانے کے لیے آیا ہوں۔ میں ایک ورثہ چھوڑنا چاہتا ہوں، یہی میری خواہش ہے۔”

حالانکہ وہ “النصر” کے ساتھ اپنا آخری سیزن کھیل رہے ہیں، لیکن کئی رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں فریقوں نے معاہدہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ 2026 تک ایک اور سیزن کے لیے معاہدہ کیا جا سکے، تاہم ابھی تک کھلاڑی یا کلب کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts