کئی دن تک کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا، وجہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں اتارچڑھاؤ معیشت میں عدم استحکام کو ظاہر کرتا ہے، فوٹو ڈائیلاگ پاکستان

کئی دن تک کمی کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 05ڈالر کے اضافے سے 3027ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 18ہزار 600روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ملک میں فی دس گرام سونے کی قیمت 515روپے بڑھ کر 2لاکھ 73ہزار 148روپے کی سطح پر آگئی۔

سونا کیوں مہنگا ہوتا ہے؟

سونے کی قیمت میں حالیہ اضافہ عالمی اور مقامی معیشت میں عدم استحکام، افراطِ زر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

عام طور پر جب معیشت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوتی ہے، تو سرمایہ کار سونے کو ایک محفوظ اثاثہ سمجھ کر اس میں سرمایہ کاری بڑھا دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

Related Posts