کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

Mobile internet services suspended again in Quetta
(Representational Image)

کوئٹہ: سیکورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہیں۔

یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا موقع ہے جب شہر میں انٹرنیٹ سروسز بند کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح انٹرنیٹ سروسز کو سیکورٹی اقدامات کے تحت معطل کیا گیا تاہم حکام کی جانب سے بحالی کے متعلق کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

اس معطلی کے باعث کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں، ہنگامی خدمات اور آن لائن کاموں پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مقامی کاروباری افراد، طلبہ اور وہ پیشہ ور افراد جو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر انحصار کرتے ہیں، اس بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث اہم خدمات میں تاخیر اور شہریوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔

Related Posts