پی ایس ایل 10 کا دسواں میچ، کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹاس بھی اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا، فوٹو اے اسپورٹس

پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر زیر کر دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کے 129 رنز کے جواب میں یونائیٹڈ نے پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 47 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز اسکور کیے۔ کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد نبی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے، کراچی کے اوپنر ٹم سائفرٹ نے سب سے زیادہ 30 رنز اسکور کیے، سعد بیگ 20 اور خوشدل شاہ 17 رنز بناکر نمایاں رہے، ڈیوڈ وارنر 3، جیمز ونس 4 اور عرفان خان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد نبی اور عامر جمال 7، 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، تاہم آخر کے اوورز میں عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 24 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 17 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ نسیم شاہ اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts