رواں ہفتے نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیو پر کون کونسی نئی فلمیں دیکھی جا سکتی ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

او ٹی ٹی پر کئی نئی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں، فوٹو دی ہندو

اس ہفتے کی نئی ریلیزز میں کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں شامل ہیں جو فلمی شائقین کو سنسنی خیز اور ایکشن تھرلر کا ایڈونچر پیش کریں گی۔ 

ناظرین چاہے رومانی ڈراموں کے شوقین ہوں یا سنسنی خیز ایکشن کے، اس ہفتے کی ریلیزز سب کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتی ہیں۔ او ٹی ٹی پر رواں ہفتے کون کونسی فلمیں کب ریلیز ہوں گی آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق L2: ایمپوران (24 اپریل، JioHotstar): تھیٹر پر شاندار کامیابی کے بعد یہ فلم اپنی او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار ہے جس میں موہن لال ایک دوہری زندگی گزارنے والے مجرمانہ نیٹ ورک کے سربراہ کے طور پر دکھائیں دیں گے۔

جیول تھیف (25 اپریل، نیٹ فلکس): اس فلم میں بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان ایک نایاب ہیرے کی چوری کے مشن پر نکلیں گے اور ان کی یہ فلم ایکشن سے بھرپور مناظر پیش کرے گی۔

یو سیزن 5 (25 اپریل، نیٹ فلکس): اس کرائم تھرلر ویب سیریز کے نئے سیزن میں جو گولڈ برگ کے محبت اور قتل کے مسلسل جنون کی کہانی کا اگلا حصہ پیش کیا جائے گا۔

ہیوک (25 اپریل، نیٹ فلکس): ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہارڈی اپنی اس ایکشن تھرلر فلم میں برائی سے بھرپور دنیا کا سامنا کرتے دکھائی دیں گے۔

سُپربوائز آف مالیگاؤں (25 اپریل، پرائم ویڈیو): یہ مالیگاؤں کے پس منظر میں بننے والی ایک بہترین فلم ہے جس میں دوستی، جدوجہد اور جذبہ دکھایا گیا ہے۔

Related Posts