آسٹریلیا کے سابق بلے باز اور ٹی وی کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد 4 سال سزا سنائی گئی ہے۔
کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا، مائیکل سلیٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی ایک الزامات لگے تھے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الزامات میں ایک خاتون کے خلاف متعدد واقعات کے سلسلے میں حملہ، گلا گھونٹنے، چوری اور ڈکیتی کے الزامات شامل تھے۔
عدالت نے سلیٹر ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا اوردسمبر 2023 سے اپریل 2024 کے درمیان کوئنز لینڈ ریاست کے سنشائن کوسٹ پر گھریلو تشدد کے متعدد جرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
سلیٹر کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی لیکن مدت جزوی طور پر معطل کر دی گئی اور اب وہ 12 ماہ سے زیادہ قید میں رہنے کے بعد آزاد ہو جائے گا۔
بلے باز نے 1993 سے 2001 کے درمیان 74 ٹیسٹ میچز اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








