بھارت نے مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛فائل)

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے پر بھارت نے ابھی تک باضابطہ طور پر پاکستان کا نام نہیں لیا تاہم بھارتی میڈیا ضرور نام چلارہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی کوئی مہم جوئی ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی موجودگی کے باوجود پہلگام واقعہ بھارتی فوج پر سوالیہ نشان ہے۔ غورکرنا ہوگا کہ اس واقعہ سے یہ سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہوں یا کہیں یہ پاکستان کو حیلے بہانے سے ٹارگٹ تو نہیں کرنا چاہتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے بھرپور جواب میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، کلبھوشن یادیو بھارت کی دہشتگردی میں ملوث ہونے کی سب سے بڑی گواہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت کے پاکستان کسی غیر ملکی دباؤ میں نہیں آئے گا، کسی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرٹیفائیڈ دہشت گرد ہے اس نے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کینیڈا سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، پاکستانیوں میں دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

Related Posts