پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کے لیے بند کردی جس سے انڈین ایئر لائنز کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
حکومت نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا بھر پور جواب دیتے ہوئے اپنی بھارتی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے ۔
بھارت سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 70 سے 80 جبکہ بعض اوقات 100 سے تجاوز کرتی ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کرنا ہوں گے۔
پاکستانی اقدامات سے بھارتی ایئر لائنز کو دو متبادل روٹس استعمال کرنا ہوں گے جس سے پروازوں کو 2 سے 3 گھنٹے کا اضافی وقت درکار ہوگا ۔
بھارتی پروازوں کو ان متبادل روٹس کے استعمال سے اضافی فیول کی مد میں کروڑوِں روپے روازنہ کے اضافی اخراجات کا سامنا ہو گا۔
پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرنے والی بھارتی ائرلائنز میں ائیر انڈیا، انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ، انڈیگو ائر اور آکاسا ائر شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








