کراچی میں کل ہڑتال، کیا حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ?

تازہ ترین

تازہ ترین

Nationwide Shutdown Today as Karachi Traders Lead Strike Over Economic Crisis
ONLINE/ FILE PHOTO

کراچی میں کل 26اپریل کو تاجروں کی ہڑتال کے موقع پر کمشنر کراچی کی طرف سے شہر قائد میں چھٹی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن زیر گردش ہے۔

کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال کی بنیادی وجوہات میں سندھ کے پانی کے وسائل کے تحفظ، فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بلوچ عوام کے حقوق کے لیے احتجاج شامل ہیں۔

جماعتِ اسلامی نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف 22 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اس ہڑتال کا اثر کراچی میں بھی محسوس کیا گیا، جہاں شہریوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ بعد ازاں جماعت اسلامی نے کراچی کے تاجروں کے ساتھ ملکر 26 نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

Strike in Karachi Tomorrow: Govt Declares Public Holiday, Notification Issued

کراچی کی تمام تاجر تنظیموں نے 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت کی تھی جس کی وجہ سے کل کراچی میں کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہے گا۔

کمشنر کراچی سے منسوب نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اپریل کو شہر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 26 اپریل کو غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہڑتال کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ ضروری خدمات جیسے اسپتال، ایمرجنسی سروسز، اور ریسکیو ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

Related Posts