کراچی کے طلباء کیلئے بڑی خوشخبری، امتحانات موخر ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛پاکستان ٹوڈے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے کراچی میں 28 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات موخر کردیئے ہیں، اب یہ امتحانات اگلے ماہ مئی میں ہونگے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 28 اپریل سے کراچی میں شروع ہونے والے امتحانات کی تاریخ میں رد و بدل کی گئی ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات اب یہ 5 مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی 2 وجوہات ہیں، پہلی  میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کچھ مراکز میں میٹرک کے جاری امتحانات ہیں۔

اعلامیہ میں دوسری وجہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات 2024 کے سائنس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل  بتایا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام طلبہ، تعلیمی اداروں اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔

Related Posts