پاک بھارت کشیدگی سے شیطان کی شادی موخر ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(ٖفوٹو؛ اے این آئی)

پاک بھارت کشیدگی کے باعث راجھستان کے شیطان سنگھ کی شادی خطرے میں پڑگئی، شیطان سنگھ کو رواں ماہ  بارات لیکر پاکسستان پہنچنا تھا تاہم سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے انہیں روک دیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی اور اس کے بعد مودی سرکار کی طرف سے اٹھائے گئے اچانک اقدامات سے دونوں طرف کی عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

 بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بیکانیر کے رہائشی شیطان سنگھ کی شادی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ شیطان سنگھ اپنی بارات لے کر 24 اپریل کو پاکستان روانہ ہو رہے تھے لیکن سرحدیں بند ہونے کے باعث انہیں روک لیا گیا۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے اٹاری سرحد کو بند کر دیا، جس سے شیطان سنگھ کی سرحد پار شادی میں خلل پڑا۔ ان کے اہل خانہ نے ملتوی ہونے پر غم کا اظہار کیا۔

شیطان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے جو کیا ہے وہ غلط ہے، سرحد بند ہونے کی وجہ سے ہمیں پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، دیکھتے ہیں کہ اب کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دلہن پاکستان میں ان کا انتظار کر رہی تھی مگر سرحدی بندش نے دونوں خاندانوں کی تیاریاں اور خوشیاں ملیا میٹ کردیں۔

Related Posts