بھارت سے جنگ ہوئی تو مادھوری میری ہوگی، بوڑھے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

'If War Breaks Out, Pakistan Will Win—And Madhuri Will Be Mine'"
ONLINE

بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی جہاں ایک طرف سیاسی اور عسکری سطح پر سنجیدگی سے دیکھی جا رہی ہے، وہیں پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد اسے مزاح اور تفریح کا ذریعہ بنا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بوڑھے شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ نہایت سنجیدگی سے کہہ رہے ہیں کہ اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو “پاکستان جیتے گا اور مادھوری میری ہوگی”۔

ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ شہری نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:”یاد رکھنا بیٹا، یہ میں آج کہہ رہا ہوں، اگر بھارت سے جنگ ہوئی تو جیت ہماری ہوگی، اور مادھوری بھی میری ہوگی، گواہ رہنا تم!”

 

یہ جذباتی مگر مزاحیہ بیان سوشل میڈیا پر نہایت تیزی سے وائرل ہو گیا اور ہزاروں صارفین نے اس پر تبصرے اور میمز بنا کر شیئر کیے۔

ویڈیو کو فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بے تحاشہ شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے اسے جنگی کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام کی بےمثال حسِ مزاح کی عکاسی قرار دیا۔ متعدد صارفین نے تبصرہ کیا کہ “صرف پاکستانی عوام ہی ایسی سنجیدہ صورتحال میں بھی ہنسی تلاش کر سکتے ہیں”۔

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اپنے عروج پر ہے، آزاد کشمیر میں غذائی ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی جا چکی ہیں، اور دفاعی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ اس پس منظر میں، عوامی رویہ بتاتا ہے کہ پاکستانی قوم نہ صرف اپنی فوج پر اعتماد رکھتی ہے بلکہ مشکل گھڑیوں میں بھی حوصلہ اور مزاح کا دامن نہیں چھوڑتی۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ پاکستان کی حکومت اور فوج نے کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسی کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام سوشل میڈیا پر میمز، ویڈیوز اور طنزیہ تبصروں کے ذریعے اپنی بے خوفی اور حوصلے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Related Posts