خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 خوارج جہنم واصل

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan security forces 'neutralised' eight Fitna al Khawarij terrorists in KP
FILE PHOTO

سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج کو جہنم رسیدکر دیا جبکہ متعدد دیگر کو گرفتار کیا گیا اور اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

یہ تفصیلات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک اہم کمانڈر فرید اللہ بھی شامل ہے۔

اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں ایک اور آپریشن کے دوران مزید دو دہشت گرد مارے گئے۔

جبکہ ضلع مہمند میں ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا، جہاں سے دو خوارج دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک نمایاں شدت پسند لال امیر عرف ابراہیم شامل ہے۔

ان کارروائیوں کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اس سے قبل بھی بتایا تھا کہ 26 اور 27 مارچ 2025 کو خیبر پختونخوا میں مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران گیارہ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

انٹیلی جنس کی بنیاد پر یہ آپریشنز میر علی، میران شاہ (ضلع شمالی وزیرستان) اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دَرابن میں کیے گئے۔

میر علی کے عمومی علاقے میں پہلی کارروائی میں پانچ خوارج مارے گئے،اسی علاقے میں دوسری کارروائی میں مزید تین دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔میران شاہ کے علاقے میں تیسرے مقابلے میں دو خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں چوتھی کارروائی کے دوران ایک خارجی دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، اور یہ تمام عناصر ملک دشمن سرگرمیوں میں سرگرم عمل رہے تھے۔

Related Posts