باباوانگا کی پاک بھارت جنگ سے متعلق پیش گوئی، حقیقت یا فسانہ ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کورونا اور امریکی میں 9 الیون واقعے سے متعلق پیش گوئی کرنے والی بلغاریہ کے نابینا خاتون باباوانگا کی پاک بھارت جنگ سے متعلق پیش گوئی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

بلغاریہ کے نابینا خاتون باباوانگا کی بہت سے پیش گوئیاں سچی ثابت ہوچکی ہیں، انہوں نے نائن الیون اور کورونا وباء سے متعلق بھی پیش گوئی کی تھی۔

انہوں نے دوسری جنگ عظیم ہو، سوویت یونین کا انہدام ہو اور بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی موت سے متعلق بھی پیش گوئی کی تھی جوکہ سچ ثابت ہوچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا میں رپورٹس کہا جارہا ہے کہ باباوانگا نے ایک اسلامی ملک کی تباہی کی پیش گوئی بھی کی تھی اور وہ ملک پاکستان ہوسکتا ہے ۔

جنگ کی بدترین پیش گوئی کے ساتھ ساتھ انہیں 2025 میں دنیا بھر میں اقتصادی بحران کا امکان بھی ظاہر کیا تھا اور بتایا تھا کہ پوری دنیا میں مالی نظام افراتفری کا شکار ہوگا دنیا بھر کے ممالک اسے متاثر ہوں گے۔

باباوانگا کے نام سے مشہور بلغارین خاتون کا دعویٰ تھا کہ وہ 12 سال کی عمر میں آندھی کے نتیجے میں اپنی بینائی کھو بیٹھی تھیں اور اس واقعے نے ان کو مستقبل بینی کی صلاحیت بخش دی ہے۔

Related Posts