بھارتی فضائیہ کے 150 فائٹر پائلٹ ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈیا نیوز)

بھارتی فضائیہ میں خراب حفاظتی معیارات اور ناکافی آپریشنل تیاریوں کی وجہ سے گزشتہ30 سال میں 150 سے زائد بھارتی پائلٹ ہلاک ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اس عرصے کے دوران پانچ سو سے زیادہ فضائی حادثات میں ایک سو پچاس سے زیادہ بھارتی فضائیہ کے جیٹ پائلٹ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

انڈین ایئر فورس میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے حادثات میں ہلاک ہونے والے پائلٹوں کی تعداد کارگل جنگ کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے تیس گنا زیادہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مگ 21 کے حادثے کی شرح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے انہیں “فلائنگ کفن” یا “بیوہ ساز” کہا جاتا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے ہوائی جہاز کے حادثوں اور پائلٹوں کی ہلاکتوں کی بڑی تعداد کی روشنی میں بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور حفاظتی پروٹوکول کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2 اپریل کو بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جام نگر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ مارچ 2025 میں ایک ہی دن جیگوار سمیت  دو لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔

نومبر 2024 میں بھی مگ 29 آگرہ، 8 دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہوئے۔

Related Posts