دبئی کی عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث بھارتی شہری بلویندر سنگھ ساہنی عرف ابو صباح اوران کے بیٹے کو 5 سال قید کی سزا اور 5 لاکھ درہم جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت نے ارب پتی کاروباری شخصیت بلویندر سنگھ ساہنی عرف ابو صباح کو منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل اور جرمانے کی سزا اور ملک بدری کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے بھارتی منی لانڈرنگ کے مجرم بلویندر سنگھ ساہنی کے 40 ملین ڈالر بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
جرم میں ملوث 10 افراد کے ایک اور گروپ کو 54,450 ڈالر (200,000 اماراتی درہم) جرمانہ، ایک سال قید اور اس کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی گئی ہے۔
گروپ سے منسلک تین کمپنیوں پر 1.3 ملین ڈالر (5 ملین امارارتی درہم) جرمانہ عائد کیا گیا۔
واضح رہے کہ ساہنی ایک پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی کے بانی ہیں اور اپنے شاہانہ طرزِ زندگی کے لیے مشہور ہیں۔
وہ 2016 میں اپنی ایک نہایت مہنگی اور پرتعیش گاڑی کے لیے تقریباً نو ملین ڈالر میں واحد ہندسے والی لائسنس پلیٹ خریدنے پر سرخیوں کی زینت بن گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








