وہاڑی میں 10 ویں کلاس کی طالبہ سے جنسی زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Shocking report reveals nine women are subjected to sexual violence daily in Punjab
FILE PHOTO

پنجاب پولیس نے 10 ویں کلاس کی طالبہ کو 4 ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں 4 ماہ تک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، میڈیاکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بورے والا میں دسویں جماعت کی طالبہ کو اسکول چھوڑنے کے لیے جانے والا رکشہ ڈرائیور نے 4 ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

اسکول سے گھر واپس نہ پہنچنے پر والدین نے طالبہ کی تلاش شروع کی تو وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم اسے قتل کی دھمکیاں دے کر زیادتی کرتا رہا، پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کا شکار طالبہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق بھی ہوگئی۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے ہربنس پورہ پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بچی گھر سے بوتل لینے کے لیے دکان پر گئی تھی تو ملزم عمر نے دکان کے اندر ہی بچی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

Related Posts