سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، 6 ہزار 100روپے مزید مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices surge by Rs1,300 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں یکدم غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، آج فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔

پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق فی 10 گرام سونا 5 ہزار 232 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 53 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اپریل کے مہینے میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر فی تولہ 20800 روپے اور عالمی سطح پر فی اونس  195 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Posts