وفاقی حکومت نے پاک بھارت جنگی صورتحال کے باوجود عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نےفیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نیپرا کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
نیپرا کے اعلامیہ کے میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی اور 28 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے لیے ہوگا۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق تین ماہ مئی، جون اور جولائی 2025 کے لیے ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








