انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 7 بلین ڈالر توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کو 1 بلین ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا واشنگٹن ڈی سی میں اجلاس ہوا اور پاکستان کے 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے پہلے جائزے کی منظوری دی، جس کے نتیجے میں 1 بلین ڈالر کی قسط فوری طور پر جاری کی گئی۔
یہ فیصلہ 25 مارچ 2025 کو آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔
ای ایف ایف آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک نئے 28 ماہ کے لچکدار اور پائیداری کی سہولت (RSF) کے انتظام کی بھی توثیق کی جس سے تقریباً 1.3 بلین ڈالر تک رسائی دی گئی جس کا مقصد موسمیاتی لچک کے اقدامات کی حمایت کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ایک بھارتی عہدیدار نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لے۔
بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی بھی کی کہ پاکستان کی سرزمین سے بھارت کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری ہیں، خاص طور پر جموں و کشمیر میں حملے۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت الزامات کو بھرپور طریقے سے مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








