سری لنکا میں ایک ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، ہیلی کاپٹر میں 12 فوجی سوار تھے۔
سری لنکا کی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ سری لنکن فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر جمعہ (9 مئی) کو گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار 12 میں سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
ریکسیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی افسران اور اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں چھ اہلکاروں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی دم توڑ دیا۔
ہلاک ہونے والوں میں 4 اسپیشل فورسز کے اہلکار اور 2 ایئر فورس کے گن مین شامل ہیں جبکہ 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سری لنکن ایئر فورس کے ترجمان گروپ کیپٹن ارندا گیگانگے نے بتایا کہ بیل 212 ہیلی کاپٹر ہیلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران گراپلنگ مشق پرمامور تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








