ائیر وائس مارشل نے بھارتی طیاروں کی تباہی کی تفصیلات عالمی میڈیا کے سامنے رکھ دیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ایئر فورس کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے گرانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈاریکٹر جنرل  کے ہمراہ بین الاقوامی میڈیا کو پریس بریفنگ میں ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی حملوں کے خلاف پاک فضائیہ 2 منٹ کے اندر متحرک ہوگئی تھی۔

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا کہ وطن کے کامیاب دفاع پر اللہ کے شکر گزار ہیں، پاک فضائیہ بھارتی حملوں کے جواب میں دو منٹ میں فعال ہوگئی اور ردعمل دیا۔

بھارت کے تقریبا 60 طیارے آئے جن میں سے 14 رافیل طیارے تھے ہم نے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ طیارے مار گرائے، بھارت سے ایک گھنٹے سے زائد ٹکراؤ کی صورتحال رہی۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا تھا کہ،مزید بھارتی طیارے بھی تباہ کرسکتے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا، ایک گھنٹے سے زائد فضا میں جنگ ہوتی رہی، پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی کامیابی فضائیہ کے نصاب میں پڑھائی جائیگی۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی انٹرسیپٹ کی گئی گفتگو بھی سنائی اور یہ بھی بتایا گیا کہ کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔

Related Posts