برطانوی خبر رساں ادارے ٹیلی گراف نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنانے کی تیاری کررہا ہے۔
ٹیلی گراف کے مطابق بھارت نے کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔
بھارتی بحریہ کے بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز، براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی بحریہ کے ذریعے کراچی پر حملے کے دعوے گردش کر رہے تھے، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر دی کہ بھارت نے کراچی پورٹ کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اہم فوجی آپریشن کیا ہے۔
ان رپورٹس میں ہندوستان کے فلیگ شپ طیارہ بردار بحری جہاز، آئی این ایس وکرانت کے ملوث ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








