پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Missing Indian Rafale Pilot Shivangi Still Untraceable After Clash with Pakistan, Family in Deep Distress
ONLINE / FILE PHOTO

پاک بھارت جاری کشیدگی کے دوران بھارتی رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاعات زیر گردش ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی فضائیہ کی معروف خاتون پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ شیوانگی سنگھ کی زندہ گرفتاری کی مبینہ ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی۔

شیوانگی سنگھ جو کہ بھارتی فضائیہ کی پہلی خاتون رافیل پائلٹ کے طور پر شہرت رکھتی ہیں، 2017 میں بھارتی ایئر فورس میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مگ 21 جیسے تیزرفتار مگر خطرناک جنگی طیاروں سے کیا اور بعد ازاں انہیں بھارت کے جدید رافیل پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔

امبالا میں تعینات “گولڈن ایروز” اسکوارڈن میں انہیں خصوصی طور پر شامل کیا گیا جہاں سے وہ کئی مشقوں اور آپریشنز میں حصہ لے چکی ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں بھارتی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ شیوانگی کو راجستھان کے قریب واقع ایک اسٹریٹیجک فضائی پٹی پر تعینات کیا گیا تھاجہاں سے وہ کسی ممکنہ پاکستانی ردعمل یا حملے کے دوران فوری کارروائی کے لیے تیار رکھی گئی تھیں۔

زمینی حقائق کچھ اور ثابت ہوئے۔ بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے جدید میزائل سسٹم اور ریڈار ٹریپنگ ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال نے نہ صرف رافیل طیارے کو نشانہ بنایا بلکہ بھارتی فضائیہ کے دعووں کی قلعی بھی کھول دی۔

اس واقعے کے بعد بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ ایک جانب بھارتی فضائیہ نے واقعے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہے، تو دوسری جانب کچھ سابق فوجی افسران نے اسے بھارت کی دفاعی ناکامی قرار دیا ہے۔

بھارتی نیوز چینلز میں اس موضوع پر گرما گرم مباحثے جاری ہیں، جہاں ایک طبقہ اسے سیاسی قیادت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہا ہے تو دوسرا طبقہ میڈیا پر لگام لگانے کی بات کر رہا ہے تاکہ عوام کو اصل صورتحال کا علم نہ ہو سکے۔

بھارتی رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ، اصل صورتحال کا اندازہ آئی ایس پی آر کی تصدیق کے بعد ہی ہوسکے گا۔

Related Posts