حکومتِ پنجاب کا اہم اقدام: تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیوں میں 6 روز کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومتِ پنجاب کا اہم اقدام: تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیوں میں 6 روز کا اضافہ
حکومتِ پنجاب کا اہم اقدام: تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیوں میں 6 روز کا اضافہ

حکومتِ پنجاب نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیوں میں 6 روز اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے۔چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ سردی کی شدت کے باعث کیا گیا۔ 

لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں جبکہ صوبے کے تعلیمی ادارے مزید 6 روز تک بند رہیں گے۔

تعطیلات میں اضافے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ سخت سردی کے باعث کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ تعلیمی ادارے مزید 6 روز تک بند رکھے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے حکومتِ پنجاب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن شیئر کیا اور بتایا کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر سرما تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے اعلان کیا کہ شہرِ قائد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں آج بارش کے واضح امکانات ہیں جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید بارش ہوگی۔

اعلان کے مطابق سندھ کے متعدد شہروں کے ساتھ ساتھ بلوچستان، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

پیش گوئی کے مطابق بالائی  سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے متعدد شہروں میں بارش کا اعلان

Related Posts