پاک چین بحری افواج کی چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020ء کی افتتاحی تقریب

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک چین بحری افواج کی چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020ء کی افتتاحی تقریب
پاک چین بحری افواج کی چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020ء کی افتتاحی تقریب

اسلام آباد (یاسین ہاشمی):  پاک چین  بحری افواج کی چھٹی دو طرفہ مشق  سی گارڈینز 2020ء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد آج کراچی میں ہوا جبکہ چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے وائس ایڈمرل ڈانگ ژن تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

ترجمان  پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ مشق کا انعقاد سی گارڈینز کراچی اور پاکستان کی سمندری حدود میں عمل میں لایا جائے گا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق کے مطابق مشق سی گارڈینز کا انعقاد پاک چین بحری افواج کے مابین تعاون کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

پاک بحریہ کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کے اثاثوں کے علاوہ چینی بحری اثاثے بشمول جنگی بحری جہاز، فلیٹ ٹینکر اور میرین فورسز حصہ لیں گے جبکہ مشق کا مقصد سمندری خطرات کے خلاف پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ ہے۔

بحریہ کے مطابق پاک چین دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020ء خطے میں محفوظ و مستحکم میری ٹائم ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک بحریہ کے نئے فضائی اثاثوں میں مزید اضافہ ہوگیا ، اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پٹرول ائیرکرافٹس اورخودکار ڈرونز کو پاک بحریہ کے فضائی فلیٹ میں شامل کرلیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دو روز قبل  کراچی پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خودکار ڈرونز کو پاک بحریہ کے فضائی فلیٹ میں شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بحریہ کے اثاثوں میں میری ٹائم پٹرول، خود کار ڈرونز فلیٹ شامل

Related Posts