وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ اپنی راہ میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح صف بند ہو کر لڑنے والوں کو پسند کرتا ہے، محب وطن، غیور، اور باقار پاکستانیوں، میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان خوددار قوم ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ خود داری ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، ہم اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، لاالہ اللہ کا ورد کرتے دشمن پر غالب آتے، دشمن نے صریحا جارحیت کی، ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا، بہادر افواج نے عسکری تاریخ کا سنہری باب رقم کیا۔
قوم سے سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر بلاجواز جنگ مسلط کی، ہم نے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، ہم نے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے اپنے گھمنڈ میں سرحدوں کی حرمت پامال کرنے کی کوشش کی، ڈرون حملوں اور میزائلوں سے معصوم لوگوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنا کر صبر کا امتحان لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








