پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم مالکان کے درمیان ایک اہم اجلاس جلد متوقع ہے، جس میں لاجسٹک مسائل، سیکیورٹی کے معاملات اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت جیسے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔
پاک بھارت جنگی تناؤ کے باعث پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








