پاک بھارت جنگی تناؤ کے بعد پی سی بی کا میدان دوبارہ سجنے والا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

PSL 10 Resumes: New Schedule Finalized
FILE PHOTO

پاکستان اور بھارت کے درمیان  جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم مالکان کے درمیان ایک اہم اجلاس جلد متوقع ہے، جس میں لاجسٹک مسائل، سیکیورٹی کے معاملات اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت جیسے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

پاک بھارت جنگی تناؤ کے باعث پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Related Posts