ساؤتھ انڈیا کی نوجوان اداکارہ کیادو لوہار حالیہ دنوں اپنی آنے والی فلم ایمارٹل کے ایک پوسٹر کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
25 سالہ اداکارہ نے اس فلم میں اپنے ساتھی اداکار جی وی پرکاش کے ساتھ ایک بے حد بولڈ سین دیا ہے جس کا پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
پوسٹر میں کیادو لوہار ایک باتھ ٹب میں دکھائی دے رہی ہیں جہاں وہ اداکار کے ساتھ موجود ہیں اور ان کے ہاتھ میں شراب کا گلاس بھی نظر آ رہا ہے۔

یہ تصویر منظرعام پر آتے ہی انٹرنیٹ پر طوفان مچ گیا ہے۔ کئی مداحوں نے اسے سراہا ہے تو کچھ حلقوں میں تنقید بھی ہو رہی ہے۔
کیادو لوہار نے فلمی دنیا میں زیادہ کام تو نہیں کیا لیکن کم وقت میں ہی انہوں نے نوجوانوں میں خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ فلم ڈریگن سے انہیں پہچان ملی اور اب ایمارٹل کی وجہ سے وہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔
کیادو لوہار 11 اپریل 2000 کو آسام کے شہر تیز پور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2021 میں ایوری یوتھ فریش فیس مقابلے کی فاتح بھی رہیں۔
اسی سال انہوں نے کنڑ فلم مغلپیٹ سے اداکاری میں قدم رکھا۔ تیلگو فلم الوری میں انہوں نے سری وشنو کے ساتھ بھی کام کیا، تاہم وہ فلم زیادہ کامیاب نہ ہو سکی۔

آج کل کیادو سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 25 لاکھ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ وہ اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں نوجوان طبقہ بہت پسند کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








