چاہت فتح علی خان اور خوشبو کی نازیبا ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

Indecent video of Chahat Fateh Ali Khan and Khushboo draws public criticism
(Image: 24 News)

پاکستانی پیروڈی گلوکار چاہت فتح علی خان اور مشہور اسٹیج اداکارہ و رقاصہ خوشبو کی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اور خوشبو کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے حالانکہ کوئی نیا گانا ریلیز نہیں کیا گیا۔ دونوں فنکاروں نے چاہت کے مشہور گانے “بدو بدی ” پر پرفارم کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

 

ویڈیو میں خوشبو جو اسٹیج ڈانس کی دنیا میں خاصی مقبول ہیں، بھرپور جوش و خروش کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم دورانِ رقص چاہت فتح علی خان کی جانب سے خوشبو کو نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین اور خوشبو کے مداحوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔

خوشبو نے اس حرکت کی اجازت نہیں دی اور اپنا رقص جاری رکھا۔اس ویڈیو پر عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا:”یہ پہلا موقع ہے جب میں نے خوشبو کو کسی سے خوف زدہ دیکھا ہے۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیاکہ یہ شخص دن بدن زیادہ زہریلا ہوتا جا رہا ہے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اسلامی حوالوں کے ساتھ بے حیائی کے فروغ کی مذمت کرتے ہوئے اس ویڈیو پر تنقید کی اور اسے معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیا۔

Related Posts